مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی نے کہا ہے کہ سفارتی کوششوں کے ساتھ ساتھ ایرانی مسلح افواج کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔
پیر کے روز ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے میجر جنرل موسوی نے علاقائی خطرات اور جاری مذاکرات کے تناظر میں مسلح افواج کی تیاریوں پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کی مسلح افواج ہر قسم کے حالات میں اپنی ذمہ داریاں انجام دینے کے لیے تیار ہیں۔ دشمن ہر بار مختلف بیانات دیتا ہے، اس لیے ہمیں مکمل طور پر چوکنا اور تیار رہنا ہوگا۔
قابض اسرائیلی حکام کی جانب سے ایرانی میزائل پروگرام پر مذاکرات کی ضرورت سے متعلق دعووں پر تبصرہ کرتے ہوئے ایرانی جنرل نے کہا کہ غاصب اسرائیلی وزیر اعظم بہت زیادہ باتیں کرتے ہیں۔
انہوں نے زور دیا کہ ایرانی افواج ملک کے دفاع اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے ہر لمحہ تیار ہیں اور کسی بھی خطرے کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
آپ کا تبصرہ